سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک یہودی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زہر ملا ہوا بکری کاگوشت لائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ کھایا(لیکن فوراً ہی فرمایا کہ اس میں زہر پڑا ہوا ہے) پھر جب اس عورت کو لایا گیا اور اس نے زہر ڈالنے کا اقرار بھی کر لیا تو کہا گیا: کیوں نہ اسے قتل کر دیا جائے؟ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہاکہ اس زہر کا اثر میں نے ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تالو میں محسوس کیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1413]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 28 باب قبول الهدية من المشركين»
وضاحت: اثر سے مراد اس زہر کا رنگ ہے یا اور کوئی تغیر جو آپ کے تالوئے مبارک میں ہوا ہو گا۔ (راز)