1011 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلاَبِ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مارنے کا حکم فرمایا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1011]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 59 كتاب بدء الخلق: 17 باب إذا وقع الذباب في شراب أحدكم»
وضاحت: شکار کے لیے یا گھر بار کی رکھوالی کے لیے کتے پالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پاگل کتے یا جو کتنے انسانوں کے دشمن ہوں اور کاٹنے کے لیے دوڑتے ہوں، انھیں مارنے کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے۔ (راز)