حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہماسے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایسا کتا پالا جو نہ مویشی کی حفاظت کے لئے ہے اور نہ شکار کرنے کے لئے تو روزانہ اس کی نیکیوں میں سے دو قیراط کی کمی ہو جاتی ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 72 كتاب الذبائح والصيد: 6 باب من اقتنى كلبًا ليس بكلب صيد أو ماشية»