سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف گئے تو آپ نے پانی (بارش) طلب کرنے کی دعا کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو اُلٹایا اور دو رکعات ادا کیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1406]