عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب «سبح اسم ربك الأعلى» پڑھتے تو «سبحان ربي الأعلى» کہتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث میں وکیع کی مخالفت کی گئی اور اسے ابو وکیع اور شعبہ نے ابواسحاق سے ابوسحاق نے سعید بن جبیر سے اور سعید نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 883]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5619)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/232، 371) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف أبو إسحاق مدلس وعنعن وثبت نحوه موقوفًا عن أبي موسي الأشعري وابن الزبير و عمران بن حصين رضي اللّٰه عنهم بأسانيد صحيحة،انظر مصنف ابن أبي شيبة (2/ 508،509) وروي ابن الضريس في فضائل القرآن (13) عن ابن عباس أنه قال : ’’ إذا قرأت ﴿سبح اسم ربك الاعلٰي ﴾ و إذا قرأت ﴿اَليس ذلك بقادر علٰي اَن يحيي الموتٰي ﴾ فقل : سبحانك وبلٰي ‘‘ و سنده صحيح انوار الصحيفه، صفحه نمبر 44
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 883
883۔ اردو حاشیہ: ➊ نماز اور غیر نماز میں آیات کا جواب ثابت ہے، ان میں سے ایک مقام یہ بھی ہے۔ ➋ یہ حدیث صرف قاری یعنی قراءت اور تلاوت قرآن کرنے والے کے لیے ہے، اس سے مقتدی یا سامع کا جواب دینا بہرحال ثابت نہیں ہوتا، اس لیے مقتدی اور سامع کے لیے بہتر ہے کہ وہ جواب دینے سے اجتناب کرے۔ «والله اعلم»
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 883