انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یمن کے لوگ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس یمن کے لوگ آئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مصافحہ کرنا شروع کیا“۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5213]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 623)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/212، 251) (صحیح)» ( «وهم أول من ...» کا جملہ انس کا اپنا قول مدرج ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح إلا أن قوله وهم أول مدرج فيه من قول أنس
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح حميد عنعن لكنه كان يدلس عن ثابت البناني عن أنس رضي الله عنه وثابت البناني ثقة