عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ چمڑے کے ایک خیمے میں قیام پذیر تھے، میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے جواب دیا، اور فرمایا: ”اندر آ جاؤ“ تو میں نے کہا کہ پورے طور سے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”پورے طور سے“ چنانچہ میں اندر چلا گیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 5000]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجزیة 15 (3176)، سنن ابن ماجہ/الفتن 42 (4042)، (تحفة الأشراف: 19003، 10918)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/22) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (3176) مشكوة المصابيح (4890)