ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(قیامت کے دن) میزان میں خوش خلقی سے زیادہ بھاری کوئی چیز نہ ہو گی“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4799]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البر والصلة 62 (2003)، (تحفة الأشراف: 10992)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/446، 448) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح مشكوة المصابيح (5081) أخرجه الترمذي (2003 وسنده صحيح)