الشيخ عبدالسلام بن محمد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1318
ترازو میں اچھے خلق سے بھاری کوئی چیز نہیں
«وعن ابي الدرداء رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ما من شيء فى الميزان اثقل من حسن الخلق اخرجه ابو داود والترمذي وصححه.» ”ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترازو میں کوئی چیز خلق اچھا ہونے سے زیادہ بھاری نہیں ہے۔“ اسے ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع: 1318]
تخریج:
«صحيح»
[بلوغ المرام 1318]،
[ ابوداؤد 4799]،
[ احمد 446/6، 448]
ترمذی نے یہ الفاظ زیادہ کیے ہیں:
«وان صاحب حسن الخلق ليبلغ به درجة صاحب الصوم والصلاة»
”اور اچھے خلق والا شخص اس کے ذریعے روزے اور نماز والے شخص کے درجے کو پہنچ جاتا ہے۔“ [ترمذي/ البروالصلة ماجاء فى حسن الخلق]
مکمل تخریج و تصحیح کے لیے سلسلہ صحیحہ [876]
حسن خلق کے متعلق اس سے پہلے کئی احادیث میں تفصیل گزر چکی ہے۔
شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع، حدیث/صفحہ نمبر: 244