عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل خطا کی دیت میں بیس حقے، بیس جزعے، بیس بنت مخاض، بیس بنت لبون اور بیس ابن مخاض ہیں“ اور یہی عبداللہ بن مسعود کا قول ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4545]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الدیات 1 (1386)، سنن النسائی/القسامة 28 (4806)، سنن ابن ماجہ/الدیات 6 (2631)، (تحفة الأشراف: 9198)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/384، 450)، دی/ الدیات 13 (2412) (ضعیف)» (سند میں حجاج بن ارطاة مدلس اور کثیر الخطاء راوی ہیں اور خشف طائی مجہول)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (1386) نسائي (4806) ابن ماجه (2631) حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس وعنعن انوار الصحيفه، صفحه نمبر 160