جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں اس میں اتنا اضافہ ہے ”اور نہ اچکے کا ہاتھ کاٹا جائے گا“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْحُدُودِ/حدیث: 4393]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4393
فوائد ومسائل: لیٹرا وہ ہوتا ہے جو قوت یا اسلحہ کے طور پر مال چھین لے جائے اور اچکا وہ ہوتا ہے جو بڑی تیزی اور ہشیاری سے کسی کا مال لے اڑے اور خائن اسے کہتے ہیں جو حفاظت کے لئےدیے گئے مال سے انکاری ہوجائے۔ ان پر چوری کی تعریف ثابت نہیں ہوتی۔ چور وہ ہوتا ہے جو پوشیدہ چھپ کر خاص محفوظ مقام سے کسی غیر کا مال نکل جائے۔ مذکورہ جرائم میں بلاشبہ دیگرسزائیں لازم آتی ہیں، لیکن ہاتھ نہیں کٹتا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4393