ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس امت کو قیامت کے دن کے آدھے دن سے کم باقی نہیں رکھے گا ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَلَاحِمِ/حدیث: 4349]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11864)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/193) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی یہ امت کم سے کم پانچ سو سال تک باقی رہے گی۔