سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک میں ایک گھر میں تشریف لائے تو وہاں ایک مشک لٹک رہی تھی آپ نے پانی مانگا تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ مردار کے کھال کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دباغت سے پاک ہو گئی ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4125]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الفرع والعتیرة 3 (4248)، (تحفة الأشراف: 4560)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/476، 5/6، 7) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف نسائي (4248) الحسن البصري مدلس وعنعن والحديث السابق (الأصل : 4123) يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 146