ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ابتدائے اسلام میں ہجرت کرنے والی عورتوں پر رحم فرمائے جب اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ «وليضربن بخمرهن على جيوبهن»”اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں“(سورۃ النور: ۳۱) نازل فرمائی تو انہوں نے اپنے پردوں کو پھاڑ کر اپنی اوڑھنیاں اور دوپٹے بنا ڈالے۔ ابن صالح نے «أكنف» کے بجائے «أكثف» کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4102]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، انظر رقم حدیث: (4100)، (تحفة الأشراف: 16567، 16577) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح رواه البخاري (4758) من طريق آخر