ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھاتے یا پیتے تو کہتے: «الحمد لله الذي أطعم وسقى، وسوغه، وجعل له مخرجا»”ہر طرح کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، اسے خوشگوار بنایا اور اس کے نکلنے کی راہ بنائی“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3851]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3851
فوائد ومسائل: فائدہ: یوں تو ہرہر نعمت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل واحسان ہے۔ لیکن مذکورہ بالا چاروں نعمتیں اپنے ضمن میں مذید بے شمار نعمتیں لیے ہوئے ہیں۔ جو بجائے خود قابل حمد ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3851