عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «عراق»(نلی)۱؎ میں سب سے زیادہ پسند بکری کی «عراق»(نلی) تھی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3780]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 9234)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/397) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: عُراق: ایسی ہڈی جس سے گوشت کا زیادہ تر حصہ اتار لیا جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي في الشمائل (168) أبوإسحاق مدلس وعنعن وحديث البخاري (3340) ومسلم (194) يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 134