صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا اور اپنے ہاتھ سے گوشت کو ہڈی سے جدا کر رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہڈی اپنے منہ کے قریب کرو (اور گوشت دانت سے نوچ کر کھاؤ) کیونکہ یہ زیادہ لذیذ اور زود ہضم ہے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عثمان نے صفوان سے نہیں سنا ہے اور یہ مرسل (یعنی: منقطع) ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3779]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4946)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأطعمة 32 (1835)، مسند احمد (3/401، 6/466)، سنن الدارمی/الأطعمة 30 (2114) (ضعیف)» (سند میں انقطاع ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف السند منقطع كما بينه أبو داود رحمه اللّٰه و عبد الرحمن بن معاوية بن الحويرث ضعفه الجمھور انوار الصحيفه، صفحه نمبر 134