عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو جگہ کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے: ایک تو اس دستر خوان پر بیٹھ کر جس پر شراب پی جا رہی ہو اور دوسری وہ جگہ جہاں آدمی اوندھے منہ لیٹ کر کھائے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے، جعفر کا سماع زہری سے ثابت نہیں ہے (اس کی دلیل اگلی سند ہے)۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3774]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6809)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری (6107)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 62 (3330) (حسن)» (مؤلف نے منکر کہا ہے لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحہ، للالبانی 3394)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن ماجه (3370) جعفر بن برقان لم يسمع ھذا الحديث من الزهري كما بينه أبو داود،بينھما رجل مجهول انظر الحديث الآتي (3775) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 133