ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک ان کبائر کے بعد جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی مرے اور اس پر قرض ہو اور وہ کوئی ایسی چیز نہ چھوڑے جس سے اس کا قرض ادا ہو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْبُيُوعِ/حدیث: 3342]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 9133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/392) (ضعیف)» (اس کے راوی ابوعبد اللہ قرشی لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف أبو عبد اللّٰه القرشي لم أجد من وثقه وھو : ’’ مجهول ‘‘كما في التحرير (8210) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 121