سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے حمد و صلاۃ کے بعد کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو شخص غنیمت میں خیانت کرنے والے کی خیانت کو چھپائے تو وہ بھی اسی جیسا ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2716]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4620) (ضعیف)» (اس کے راوی خبیب مجہول، اور سلیمان لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف خبيب : مجهول وجعفر :ضعيف،كما تقدم : 456 انوار الصحيفه، صفحه نمبر 99