عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن جاہلیت کے لوگوں کا فدیہ فی آدمی چار سو مقرر کیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2691]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5382) (صحیح)» (لیکن چار سو کی بات صحیح نہیں ہے، بلکہ ابن عباس ہی سے دوسری بہتر سند سے چار ہزار مروی ہے، اس سند میں ابوالعنبس لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: صحيح دون الأربعمائة
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن أبو العنبس حسن الحديث