عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر قتل کرنے والے صاحب ایمان لوگ ہیں ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2666]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الدیات30 (2682)، (تحفة الأشراف: 9476)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/393) (ضعیف)» (اس کے راوی ہُنّی لین الحدیث ہیں)
وضاحت: ۱؎: یعنی وہ قتل اچھے طریقے سے کرتے ہیں زیادتی نہیں کرتے مثلاً مثلہ وغیرہ نہیں کرتے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن ماجه (2681،2682) مغيرة و إبراهيم النخعي عنعنا انوار الصحيفه، صفحه نمبر 97