عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر کا سفر نہ کرے مگر حج کرنے والا، یا عمرہ کرنے والا، یا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور اس آگ کے نیچے سمندر ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2489]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8609) (ضعیف)» (اس کے راوی بشر اور بشیر دونوں مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف بشير بن مسلم مجهول (تق : 721) والحديث ضعفه البخاري وعبدالحق وابن الملقن وغيرھم انوار الصحيفه، صفحه نمبر 92