ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بال کے نیچے جنابت ہے، لہٰذا تم (غسل کرتے وقت) بالوں کو اچھی طرح دھوو، اور کھال کو خوب صاف کرو“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: حارث بن وجیہ کی حدیث منکر ہے، اور وہ ضعیف ہیں ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 248]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطھارة 78 (106) سنن ابن ماجہ/الطھارة 106(597)، (تحفة الأشراف: 14502) (ضعیف)» (حارث ضعیف ہے جیسا کہ مؤلف نے تصریح کی ہے)
وضاحت: ۱؎: صرف پہلا ٹکڑا منکر ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (106)،ابن ماجه (597) الحارث بن وجيه: ضعيف ضعفه أبو داود وقال ابن حجر : ضعيف (تقريب: 1056) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 22