حارث بن قیس اسدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے اسلام قبول کیا، میرے پاس آٹھ بیویاں تھیں تو میں نے اس کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے چار کا انتخاب کر لو (اور باقی کو طلاق دے دو)“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2241]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف محمد ابن أبي ليليٰ ضعيف وانظر فتح الباري (143/13) وحميضة : مستور لا يعرف ولم يوثقه غير ابن حبان وللحديث شواهد ضعيفة وحديث الترمذي (1128) وابن ماجه (1953) والدارقطني (271/3272 ح3652،سنده حسن) والبيهقي (183/7 ح 14428،سنده حسن)يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 85