635. بے شک حلال چیز کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے حرام کو حلال کرنے والا
حدیث نمبر: 981
981 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسٍ، نا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى، نا عَاصِمٌ، نا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مُحَرِّمُ الْحَلَالِ كَمُحَلِّلِ الْحَرَامِ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”حلال چیز کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے حرام کو حلال کرنے والا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 981]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 7982، علل الحديث لابن ابى حاتم: 2439» عاصم بن عبد العزیز ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: - ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن مسعود کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور وہ ان کے بیٹے قاسم کے متعلق پوچھنے لگا، انہوں نے کہا: وہ صبح سے گوہ کی تلاش میں جنگل کی طرف نکلا ہوا ہے، اس شخص نے کہا: کیا آپ اسے کھاتے ہیں؟ عبدالرحمٰن نے کہا: اسے کس نے حرام کیا ہے؟ میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ”بے شک حلال چیز کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے حرام کو حلال کرنے والا۔“[المعجم الكبير: 8853، و سنده صحيح]