سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بے شک حلال چیز کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے حرام کو حلال کرنے والا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 980]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه التاريخ الكبير البخارى: 6/34، المتفق والمفترق: 1726» ابراہیم بن اسماعیل ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔ «السلسلة الضعيفة: 5434»