سیدنا بریده رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”بے شک دنیا والوں کا حسب یہ مال ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 982]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي: 3227، وابن حبان: 70، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4858»
وضاحت: تشریح: - مطلب یہ ہے کہ دنیا دار لوگوں کے نزدیک سب کچھ مال و دولت ہی ہے، وہ اس کو حسب سمجھتے ہیں حالانکہ حسب تو ان عمدہ عادات اور اخلاق کا نام ہے جو پشت در پشت چلے آتے ہیں اگر چہ مال و دولت نہ بھی ہو۔