سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعمیرات کے سلسلے میں حرام مال سے بچو کیونکہ وہ خرابی کی جڑ ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 664]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 10237، تاريخ دمشق: 59/ 296، تاريخ مدينة السلام: 6/ 289» معاویہ بن یحییٰ ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔