سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 663]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 7497، الكامل لابن عدى: 348/5، جامع بيان العلم: 1197» عبدالله بن صالح کی صرف اہل حذق سے روایت صحیح ہوتی ہے، مذکورہ روایت اہل حدق سے نہیں۔ مزید دیکھیں، «السلسلة الضعيفه: 1821»