ابوعبد الرحمن سلمی سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کا کوئی اچھا یا بر اعمل پوشیدہ ہو تو اللہ اس پر اس کی کوئی نشانی ظاہر فرما دیتا ہے جس سے وہ پہچان لیا جاتا ہے “۔ [مسند الشهاب/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه شعب الايمان: 6543» ابوعمر البز از حفص بن سلیمان متروک ہے۔