حذیفہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ اپنے رکوع میں ((سبحان ربی العظیم)) اور سجود میں ((سبحان ربی الاعلیٰ)) پڑھا کرتے تھے، جب آپ کسی آیت رحمت پر پہنچے تو وقف فرما کر رحمت طلب کرتے اور جب کسی آیت عذاب پر پہنچتے تو وقف فرما کر اللہ کی پناہ طلب کرتے۔ ترمذی، ابوداؤد، دارمی، اور نسائی و ابن ماجہ نے ((الاعلیٰ)) تک روایت کیا، اور امام ترمذی ؒ نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 881]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (262 وقال: حسن صحيح .) و أبو داود (871) والدارمي (299/1 ح 1312) والنسائي (1/ 190 ح 1047) و ابن ماجه (888 من طريق آخر و سنده ضعيف وھو حسن بالشواھد) [و رواه مسلم في صحيحه: 487 مطولاً)»