عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (حالت نماز میں) قیام کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو سورۃ البقرہ کی قراءت کے برابر رکوع میں رہے اور یہ دعا کرتے رہے: ”قہرو غلبے، بادشاہت و کبریائی اور عظمت والا رب پاک ہے۔ “ صحیح، رواہ النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 882]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه النسائي (191/1 ح 1050) [و أبو داود (873) والترمذي في الشمائل (312) ] »