عون بن عبداللہ ؒ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک رکوع کرتا ہے اور اپنے رکوع میں تین مرتبہ ((سبحان ربی العظیم)) پڑھتا ہے تو اپنا رکوع مکمل کر لیتا ہہے، اور یہ اس کا کم از کم درجہ ہے، اور جب وہ سجدہ کرتا ہے اور اپنے سجدوں میں تین مرتبہ ((سبحان ربی الاعلیٰ)) پڑھ لیتا ہے تو وہ اپنا سجدہ مکمل کر لیتا ہے، اور یہ (تعداد) اس کا کم از کم درجہ ہے۔ ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ۔ امام ترمذی ؒ نے فرمایا: اس کی سند متصل نہیں، کیونکہ عون کی ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 880]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (261) وأبو داود (886) و ابن ماجه (890) ٭ إسحاق بن يزيد مجھول والسند منقطع .»