وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھایا اور انگوٹھوں کو کانوں کے برابر کیا پھر اللہ اکبر کہا۔ اور ابودؤد ہی کی روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انگوٹھوں کو کانوں کی لو تک اٹھایا کرتے تھے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 802]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (724) ٭ عبدالجبار بن وائل: لم يسمع من أبيه .»