مالک بن انس رحمہ اللہ مرسل روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، پس جب تک تم ان دونوں پر عمل کرتے رہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے، (یعنی) اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت۔ “موطاء میں یہ روایت ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه مالک في الموطأ (2/ 899 ح 1727) ٭ السند منقطع و للحديث شواهد کثيرة جدًا، منھا ما رواه الحاکم (1/ 93 ح 318 بلفظ:’’إني قد ترکت فيکم ما إن اعتصمتم به فلن تضلوا أبدًا: کتاب الله و سنة نبيه ﷺ‘‘ وسنده حسن) و عموم القرآن يؤيده.»