سیدنا غضیف بن حارث ثمالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی قوم بدعت ایجاد کرتی ہے تو اسی کی مثل سنت اٹھا لی جاتی ہے، پس سنت پر عمل کرنا بدعت ایجاد کرنے سے بہتر ہے۔ “ اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 187]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (105/4 ح 17095) ٭ أبو بکر بن أبي مريم: ضعيف (تقدم: 124) و بقية صدوق مدلس و عنعن .»