سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک شیطان انسان کے لیے بھیڑیا ہے جیسے بکریوں کے لیے بھیڑیا ہوتا ہے، وہ الگ ہونے والی، دور جانے والے اور ایک جانب ہونے والی بکری کو پکڑتا ہے۔ پس تم گھاٹیوں (الگ الگ ہونے) سے بچو اور تم جماعت عامہ کو لازم پکڑ لو۔ “اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (5/ 243 ح 22458 و 5/ 232 ح 22379) [و عبد بن حميد في مسنده (114، المنتخب) ] ٭ السند منقطع، العلاء بن زياد و شھر بن حوشب لم يسمعا من سيدنا معاذ رضي الله عنه و حديث أبي داود (547) يغني عنه.»