1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
226.  باب المواساة فى السنة والمجاعة 
حدیث نمبر: 437
437/561 عن أبي هريرة: أن الأنصار قالت للنبي صلى الله عليه وسلم:"اقسم بيننا وبين إخواننا النخيل. قال:"لا": فقالوا: تكفونا المؤونة، ونشرككم في الثمرة؟ قالوا: سمعنا وأطعنا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ہمارے اور ہمارے بھائیوں (مہاجرین) کے درمیان یہ باغات تقسیم کر دیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اس پر انصار نے کہا: آپ ہم پر اخراجات کی کفایت کریں ہم آپ کو پھل میں حصہ دار بنائیں گے۔ انہوں نے عرض کیا: (بہت اچھا) ہم نے سنا اور اطاعت کی۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 437]
تخریج الحدیث: (صحيح)