415/535 عن أبي أمامة، عن النبي صلى الله عليه وسلم:" يقول الله: يا ابن آدم! أخذت كريمتيك. فصبرت عند الصدمة واحتسبت، لم أرض لك ثواباً دون الجنة".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں: ”اللہ ارشاد فرماتا ہے: اے ابن آدم جب میں تمہاری دو عزیز ترین چیزیں(آنکھیں) لے لوں تو تم اس صدمے پر صبر کرو اور اجر حاصل کرنے کی نیت کرو تو میں تیرے لیے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوں گا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 415]