414/534 عن أنس قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"قال الله عز وجل: إذا ابتليته بحبيبتيه- يريد عينيه – ثم صبر، عوضته الجنة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: جب میں بندے کو اس کی دو محبوب چیزوں یعنی دونوں آنکھوں سے آزماتا ہوں پھر وہ صبر کرتا ہے تو میں اس کو بدلے میں جنت دے دیتا ہوں۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 414]