416/536 عن ابن عباس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا عاد المريض جلس عند رأسه، ثم قال (سبع مرارٍ)"أسأل الله العظيم، رب العرش العظيم أن يشفيك" فإن كان في أجله تأخير عوفي من وجعه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مریض کی عیادت کو جاتے تھے تو اس کے سر کے قریب بیٹھتے تھے اس کے بعد سات مرتبہ یہ کہتے: «أسأل الله العظيم، رب العرش العظيم أن يشفيك»”میں عظمت والے اللہ سے جو عرش عظیم کا رب ہے سوال کرتا ہوں کہ تمہیں شفا عطا کرے“، اگر اس مریض کی وفات میں ابھی تاخیر ہوتی تو وہ اس تکلیف سے نجات پا جاتا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 416]