1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
22. باب فضل صلة الرحم
22. صلہ رحمی کی فضیلت
حدیث نمبر: 38
38/53 (صحيح) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ؛ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا الرَّحْمَنُ، وَأَنَا خَلَقْتُ الرَّحِمَ، وَاشْتَقَقْتُ لَهَا مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، ومن قطعها بتَتّه".
سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اﷲ عزوجل فرماتا ہے: میں رحمٰن ہوں اور میں نے رحم کو پیدا کیا ہے اور میں نے اس کے لیے اپنے نام سے نام نکالا، جو اسے ملائے گا میں اسے ملاؤں گا جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 38]
تخریج الحدیث: (صحيح)