1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
193.  باب الرفق
حدیث نمبر: 366
366/470 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إياكم والشح؛ فإنه أهلكَ من كان قبلكم؛ سفكوا دماءهم، وقطعوا أرحامهم، والظلم ظلمات يوم القيامة. (وإياكم والفحش، فإن الله لا يحب الفاحش المتفحش /487).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بخل سے بچتے رہو، بیشک اس نے تم سے پہلے والوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے آپس میں خوں ریزیاں کیں، اور اپنے رشتے ناطے منقطع کیے اور ظلم قیامت کے دن بہت سے اندھیروں کا باعث ہو گا۔ اور تم بدگوئی سے بچو۔ بیشک اللہ فحش گوئی کرنے والے، تکلف سے گالیاں دینے والے کو پسند نہیں کرتا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 366]
تخریج الحدیث: (صحيح)