1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
193.  باب الرفق
حدیث نمبر: 365
365/469 عن عائشة رضي الله عنها قالت: كنت على بعير فيه صعوبة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" عليك بالرفق؛ فإنه لا يكون في شيء إلا زانه، ولا ينزع من شيء إلا شانه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں ایک ایسے اونٹ پر سوار تھی جو سرکش (ضدی) تھا اونٹ میں ذرا سختی تھی، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم (ہمیشہ) نرمی اختیار کرو۔ یہ صفت جس میں ہوتی ہے اسے مزین کر دیتی ہے اور جس چیز سے نکال لی جاتی ہے اسے عیب دار کر دیتی ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 365]
تخریج الحدیث: (صحيح)