230/300 (حسن) عن عبيد الله بن محصن الأنصاري، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من أصبح آمناً في سربه(1)، معافى في جسده، عنده طعام يومه، فكأنما حيزت له الدنيا".
سیدنا عبیداللہ بن محصن انصاری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس حال میں صبح کی کہ اس کا نفس امن والا ہو، اور اسے جسم میں بیماریوں سے بچایا گیا ہو، اور اس کے پاس ایک دن کا کھانا ہو، تو گویا اس کے لیے پوری دنیا کو جمع کر دیا گیا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 230]