سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں میرے پاس میری ماں اسلام کی طرف راغب ہو کر آئیں۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، ابن عیینہ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل کر دی: «لاَ يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ»”اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے سے منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 19]