158/216 عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من استعاذ بالله فأعيذُوهُ(1) ومن سأل بالله فأعطوه، ومن أتى إليكم معروفاً فكافئوه، فإن لم تجدوا، فادعوا له، حتى يعلم أن قد كافأتموه".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کی پناہ چاہے، اسے پناہ دو اور جو اللہ کے نام پر مانگے اسے عطا کرو اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے اس کا بدلہ دو اگر بدلہ نہ دے سکو تو اس کے لئے دعا کرو تاکہ وہ جان لے کہ تم نے اس کا بدلہ ادا کر دیا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 158]