157/215 عن جابر بن عبد الله الأنصاري قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"من صنع إليه معروف فليجزئه، فإن لم يجزئه فليثن عليه؛ فإنه إذا أثنى عليه فقد شكره، وإن كتمه فقد كفره، ومن تحلى بما لم يعط، فكأنما لبس ثوبي زور".
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے ساتھ نیکی کی جائے اسے چاہیے کہ اس کا بدلہ دے، اگر کوئی ایسی چیز نہ پائے جس سے بدلہ دے سکے تو اس کی تعریف کر دے، کیونکہ جب وہ اس کی تعریف کرے گا وہ اس کا شکر ادا کرے گا، اگر اس کے احسان کو چھپائے گا تو ناشکری کرے گا۔ اور جس نے اپنی وہ صفت بیان کی جو اس میں نہیں ہے تو وہ ایسا ہے گویا کہ اس نے جھوٹ کے دو کپڑے پہن لیے ہیں۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 157]