159/217 عن أنس؛ أن المهاجرين قالوا: يا رسول الله! ذهب الأنصار بالأجر كله؟ قال:"لا. ما دعوتم الله له، وأثنيتم عليهم به".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مہاجرین نے عرض کیا، یا رسول اللہ! سارا اجر انصار لے گئے، فرمایا: ”نہیں، جب تک کہ تم ان کے لئے دعا کرتے رہو اور ان کی تعریف کرتے رہو تم کو بھی اجر ملے گا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 159]